کسی پاکستانی کو ٹیم آف ورلڈکپ میں جگہ نہ ملی

الیون میں شامل 6 کھلاڑی کا تعلق بھارت سے ہے، روہت کو کپتان مقرر کیا گیا

الیون میں شامل 6 کھلاڑی کا تعلق بھارت سے ہے، روہت کو کپتان مقرر کیا گیا (فوٹو: آئی سی سی)

ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئی پاکستانی کرکٹر جگہ نہ بناسکا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ورلڈکپ کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے،روہت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا، ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے قبل تمام مقابلوں میں ناقابل تسخیر رہی، تسلسل کے ساتھ بلو شرٹس کو اچھے آغاز بھی فراہم کیے، انھوں نے مجموعی طور پر 597 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک کا نام موجود ہے۔

پروٹیز بیٹر نے میگا ایونٹ میں 4 سنچریز بناکر اپنے شاندار کیریئر کا اختتام کیا، ویراٹ کوہلی نے ورلڈریکارڈ 765 رنز کے ساتھ ٹیم میں اپنی جگہ بنائی، ڈیرل مچل کو ٹیم شامل کیا گیا ہے،انہوں نے 552 رنز کے ساتھ کیویز کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔


یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ فائنل؛ کئی ریکارڈ الٹ پلٹ ہوگئے

کے ایل راہول نے بھارتی مڈل آرڈر میں ستون کا کردار ادا کیا، گلین میکسویل نے ڈبل سنچری سمیت بیٹ اور بال سے آسٹریلوی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا، رویندرا جڈیجا نے ایونٹ میں مسلسل وکٹیں اڑاتے ہوئے حریف ٹیموں کی مڈل ارڈر کو پریشان کیا، جسپریت بمراہ نے نئی گیند سے بیٹرز کے لیے مشکلات پیدا کیں، اکانومی ریٹ بھی5 سے کم رہا۔

دلشان مدھوشانکا کی پیس بولنگ نے کئی نامی گرامی بیٹرز کو مشکل میں ڈالے رکھا، بھارتی کنڈیشنز کا بہترین استعمال کرنے والے اسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا نے ٹورنامنٹ میں 23 وکٹیں حاصل کیں، ان سے زیادہ یعنی 24 شکار کرنے والے محمد شامی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں، انہوں نے ٹورنامنٹ کا بہترین اسپیل کرواتے ہوئے اننگز میں7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوئٹزی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے 12 ویں کھلاڑی کے طور پر موجود ہیں، پاکستان، انگلینڈ، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور افغانستان کا کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بنا سکا۔
Load Next Story