فائنل میں شکست شریاس ایر کی بہن کا بھائی کیلئے جذباتی پیغام وائرل

آسٹریلیا نے کپ جیتا لیکن آپ سب نے ہمارے دل جیت لئے، بہن شریستا

آسٹریلیا نے کپ جیتا لیکن آپ سب نے ہمارے دل جیت لئے، بہن شریستا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی بیویاں اور اہل خانہ ٹیم کو سپورٹ کرنے لگے۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے پلئیر شریاس ایر کی بہن شریستا نے بھائی کو جذباتی انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی اور اس کی ٹیم کے لیے ایک تعریفی پوسٹ!۔

پیاری ٹیم انڈیا، آسٹریلیا نے کپ جیتا لیکن آپ سب نے ہمارے دل جیت لئے مجھے اپنی ٹیم پر بہت فخر ہے، ہاں میرا دل ٹوٹ گیا ہے کیونکہ ہم فائنل ہار گئے لیکن بطور ٹیم کوشش کرنے پر آپ کا احترام کرتی ہوں، ہم پہلے سے زیادہ مضبوط واپس آئیں گے۔

مزید پڑھیں: فائنل میں شکست؛ بھارتی شہری میکسویل کی اہلیہ پر توہین آمیز جملے کسنے لگے

انہوں نے مزید لکھا کہ شریاس! میرے بھائی کی محنت کو کوئی نہیں جانتا جس نے یہاں تک پہنچنے کیلئے کتنی محنت کی! میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے آپ پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے۔ کل ہمارا دن نہیں تھا لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم مضبوطی سے واپس آئیں گے۔

مزید پڑھیں: فائنل میں شکست؛ انوشکا شرما کا دل شکستہ کوہلی کو دلاسہ

واضح رہے کہ شریاس ایر نے میگا ایونٹ میں بھارت کیلئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66.25 کی اوسط سے 530 رنز بنائے۔


مزید پڑھیں: بھارت کی شکست؛ بالی ووڈ ستاروں کے لٹکے ہوئے چہروں کی تصویر وائرل

دوسری جانب بھارتی فینز کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑیوں اور انکے اہلخانہ کو ریپ، نازیبا میسجز کے علاوہ سوشل میڈیا سائٹس پر انہیں مختلف طریقوں سے حراساں کیا جارہا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Shresta Iyer (@shresta002)




Load Next Story