امیر جماعت اسلامی سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات دوطرفہ امور پر گفتگو

امن کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز

امن کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے منصورہ میں ملاقات کی۔ ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں پاک آسٹریلیا تعلقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

سراج الحق نے کہا کہ آسٹریلیا سفارتی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کا قتل عام بند اور غزہ میں جنگ بندی کرائے۔


ان کا کہنا تھا کہ اہل فلسطین کو غیر قانونی قبضہ کے خلاف مزاحمت کا حق ہے، اہل فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد عالمی قوانین کے مطابق ہے۔ امیر جماعت نے فلسطین میں جنگ بندی کے لیے آسٹریلین وزیراعظم انتھونی نارمن کے نام خط لکھا جو آسٹریلین سفیر کے حوالے کیا۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/11/whatsapp-video-2023-11-21-at-11.52.58-am-1700562741.mp4"][/video]
Load Next Story