تقسیم کے وقت بچھڑجانیوالی خاتون کا 76سال بعد مکہ مکرمہ میں اپنے خاندان سے ملاپ
فیصل آباد کی رہائشی حاجرہ بی بی کی حرم میں اپنی بھانجی سے ملاقات کے موقع پر خوشی دیدنی تھی
1947 میں پاکستان اور انڈیا کی تقسیم کے دوران اپنے خاندان سے بچھڑ جانے والی مسلمان خاتون کی 76 سال بعد ان کے بھارتی خاندان سے مکہ مکرمہ میں ملاقات ہوگئی۔
فیصل آباد کی رہائشی حاجرہ بی بی کی عمراس وقت 100 سال کے لگ بھگ ہے، ان کی 76 برسوں بعد مکہ مکرمہ میں اپنے خاندان سے ملاقات ہوئی ہے ،ان کاخاندان کپورتھلہ انڈیا میں مقیم ہے۔
حاجرہ بی بی کے مطابق 1947 میں ہنگاموں کے دوران وہ اپنے خاندان سے بچھڑ گئی تھیں۔ چند برس قبل انہیں ایک خط موصول ہوا جس کے ذریعے انہیں معلوم ہوا کہ ان کی ایک بہن مجیداں بی بی زندہ ہیں اور بھارتی پنجاب میں رہتی ہیں۔
انہوں نے اپنی بہن سے رابطے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ تاہم گزشتہ سال ' پنجابی لہر ' نے ان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے چند روز بعد ہی بھارت میں مقیم ان کے خاندان کا سراغ مل گیا۔
حاجرہ بی بی کے لیے جہاں یہ خوشی کی خبرتھی وہیں افسوس بھی تھا کہ ان کی بہن اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کی بھانجی حنیفاں بی بی حیات ہیں، پنجابی لہر نے دونوں کی وٹس ایپ پر بات چیت بھی کروائی اور اس کے بعد دونوں کی ملاقات کے لیے کوششیں شروع ہوگئیں۔
1947 میں بچھڑجانے والے خاندانوں کو ملانے کے لیے سرگرم پاکستانی ناصرڈھلوں نے '' ایکسپریس ٹربیون '' کو بتایا کہ انہوں نے دو مرتبہ کوشش کی کہ بھارتی خاندان کرتارپور کوریڈور کے ذریعے گوردوارہ دربارصاحب پہنچے اور وہاں ان کی حاجرہ بی بی اور ان کے خاندان سے ملاقات کروائی جاسکے لیکن بھارتی خاندان کو اجازت نہیں مل سکی۔
ناصرڈھلوں کے مطابق حنیفاں بی بی اور ان کے خاندان نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزے کے لیے بھی درخواست دی لیکن انہیں ویزا نہ مل سکا۔ حاجرہ بی بی کی اپنے خاندان سے ملنے کے لیے بے قراری بڑھتی جارہی تھی۔ لیکن پاکستان اور بھارتی حکومت کی طرف سے ویزا نہیں مل رہا تھا۔
ناصر ڈھلوں نے بتایا کہ اس دوران امریکا میں مقیم ایک سکھ شہری پاؤل سِنگھ گِل کو جب اس کا علم ہوا تو انہوں نے تجویز دی کہ دونوں خاندانوں کی سعودی عرب میں حج کے موقع پر ملاقات کروا دی جائے۔ حج میں چونکہ ابھی کافی ماہ باقی ہیں اوراس پراخراجات بھی زیادہ آنے تھے اس لیے دونوں خاندانوں کے عمرے کا اہتمام کیا گیا اور بالاخردونوں خاندانوں کی کعبۃ اللہ کے سامنے ملاقات کروادی گئی۔
76 سال بعد ملنے والے دونوں خاندانوں کی خوشی دیدنی تھی، حاجرہ بی بی نے بتایا کہ انہیں دہری خوشی ملی ہے ایک تو اپنی بھانجی اورخاندان سے ملاقات ہوگئی اور دوسرا اللہ کے گھرکا دیداربھی ہوگیا۔