وزارت ہوا بازی کی ویب سائٹ 24 گھنٹے میں تیسری بار ہیک
سائبر حملے کے بعد وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ سے اہم معلومات غائب ہوگئی
وزارت ہوا بازی کی ویب سائٹ پر 24 گھنٹے کے دوران تیسرا سائبر حملہ ہوا ہے۔
ترجمان وزارت ہوا بازی نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پر تیسرا سائبر حملہ ہوا جس کے باعث ویب سائٹ ایک بار پھر غیر فعال ہوگئی ہے۔
سائبر حملے کے بعد وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ سے اہم معلومات غائب ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ہیکرز نے وزارت ہوا بازی کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرلی تھی جس کے بعد ویب سائٹ کو دن میں بحال کردیا گیا ہے تاہم ایک بار پھر ہیکرز نے وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔