سابق ویسٹ انڈین کرکٹر پر 6 سال کی پابندی عائد کردی گئی

تنازعات کا شکار مارلون سیموئلز کا کیرئیر 2020 میں اختتام پذیر ہوچکا ہے

تنازعات سے پھرپور مارلون سیموئلز کا کیرئیر 2020 میں اختتام پذیر ہوچکا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

ویسٹ انڈیز کو 2 بار ٹی20 چیمپئین کا اعزاز دلانے والے سابق کرکٹر مارلون سیموئلز پر آئی سی سی نے 6 سال کی پابندی عائد کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق مارلون سیموئلز پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی، سابق کرکٹر نے سال 2019 میں ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں کرناٹکا ٹسکرز کا حصہ تھے تاہم انہوں نے میچز نہیں کھیلے تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیموئلز پر ستمبر 2021 پر 4 چارجز عائد کیے گئے تھے اور رواں برس اگست میں جرم کے مرتکب قرار پائے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ''ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کرکٹ کیلئے اچھی خبر تھی''


آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈز کے سربراہ ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ مارلن سیموئلز تقریباً 2 دہائیوں تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں اور انہیں تمام قواعد و ضوابط کا علم ہے، وہ ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن پابندی واضح پیغام ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی جرم ہے۔

اسٹار کرکٹر مارلون سیموئلز 2012 اور 2016 کے ٹی20 ورلڈکپس میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے، سال 2018 میں آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا اور بعدازاں 2020 میں انٹریشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: ''ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ بھارتیوں کو ہار ہضم نہ ہوئی''

خیال رہے کہ سابق کرکٹر کا کیرئیر تنازعات سے بھرپور رہا اور 2008 میں بھی انہیں رقم اور فوائد لینے کا جرم ثابت ہونے پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
Load Next Story