350 روپے کیلیے بہیمانہ قتل کرکے نوجوان لاش پر رقص کرتا رہا ویڈیو وائرل

16 سالہ لڑکے کے بہیمانہ قتل میں ملوث 18 سالہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

پولیس نے 18 سالہ سفاک قاتل کو حراست میں لے لیا، فوٹو: ویڈیو گریب

بھارت میں 18 سالہ نوجوان نے خود سے کم عمر بچے کا گلا گھونٹا اور پھر چھری کے 60 وار کرکے قتل کردیا اور اس سفاکانہ عمل کے بعد لاش کے ساتھ کھڑے ہوکر رقص کرتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کی گلیوں میں ہونے والے ایک انتہائی بے رحمانہ قتل کی واردات سے شہری سہم کر رہ گئے۔ قاتل اور مقتول کی عمریں بھی محض 18 اور 16 سال ہیں۔

افسوس ناک بات یہ ہے کہ قتل کی یہ سفاکانہ واردات بریانی کھانے کے لیے صرف 350 روپے چرانے کے لیے کی گئی۔ قاتل نے مقتول سے رقم چیھننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر مقتول کا گلا گھونٹا جس سے وہ ادھ موا ہوگیا۔
Load Next Story