350 روپے کیلیے بہیمانہ قتل کرکے نوجوان لاش پر رقص کرتا رہا ویڈیو وائرل
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کی گلیوں میں ہونے والے ایک انتہائی بے رحمانہ قتل کی واردات سے شہری سہم کر رہ گئے۔ قاتل اور مقتول کی عمریں بھی محض 18 اور 16 سال ہیں۔
افسوس ناک بات یہ ہے کہ قتل کی یہ سفاکانہ واردات بریانی کھانے کے لیے صرف 350 روپے چرانے کے لیے کی گئی۔ قاتل نے مقتول سے رقم چیھننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر مقتول کا گلا گھونٹا جس سے وہ ادھ موا ہوگیا۔
BIG BREAKING: Mohammad Zubair (name changed), a 16-yr-old teenager brutally murdered a 17-yr-old boy, stabbing him more than 60 times, merely for 350 rupees worth of biryani
After perpetrating this heartless act, the culprit not only celebrated but also danced
بعد ازاں قاتل نے بے رحمانہ طور پر مقتول پر چھری سے 60 سے زائد بار وار کیے جس سے 16 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ سفاک قاتل نے اس پر ہی بس نہ کی بلکہ لاش کے ساتھ کھڑے ہوکر رقص کرتا رہا۔
جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیجز میں پورا واقعہ محفوظ ہوگیا جس کی بنیاد پر پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان 2022 میں قتل بعد از ڈکیتی کے ایک اور کیس میں بھی ملوث تھا۔ ملزم اُن جرائم پیشہ نابالغوں کے گروہ کا حصہ ہے جس میں 4 ارکان شامل ہیں۔
ملزم نے اعترافی بیان میں بتایا کہ قتل کرنے کے وقت وہ نشے میں دھت تھا۔