ہریتھک روشن کی میگا ایکشن فلم ’وار2‘ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے

فوٹو : فائل

بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن کی بلاک بسٹر فلم 'وار' کے سیکوئیل کے چرچے ہر طرف ہیں اور اب فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ساؤتھ سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر اور ہریتھک روشن اگلے برس فروری میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جونیئر این ٹی آر اپنے کیریئر کی 30 ویں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے کروٹالا سیوا ہدایت کاری دے رہے ہیں اور وہ فراغت کے بعد 'وار' کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق 'وار' سیکوئیل میں انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ڈائریکٹر ایان 2023 سے ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں لیکن ہریتھک روشن 'فائٹر' کی شوٹنگ کیلئے اٹلی میں مصروف ہیں۔

میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے۔

یش راج فلمز نے اعلان کیا تھا کہ 'پٹھان' ڈائریکٹر اگلی فلم 'ٹائیگر ورسز پٹھان' بنائیں گے جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ساتھ نظر آئیں گے۔

1995 میں بلاک بسٹر فلم 'کرن ارجن' کے بعد شاہ رخ اور سلمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ ایکشن بڑے پردے پر مداحوں کو محظوظ کریں گے۔
Load Next Story