ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی
اسٹیٹ بینک نے 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اعداد و شمار جاری کردیے
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی آگئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمی کے بعد 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتہ ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 12 ارب 53 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 39 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے جو اب کمی کے بعد 7 ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز رہ گئے، گزشتہ ہفتہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔