گولڈن ایپل اور ٹرائے کی جنگ

ایگامیمنن کی فوجوں نے 9سال تک ٹرائے کا محاصرہ کیے رکھا

gfhlb169@gmail.com

اولمپین دیوتاؤں کے صدر مقام اولمپیا میں جشن کا سماں تھا۔Myrmidonsکے فانی بادشاہ Peleus اور سمندر کی دیویThetisکی شادی کی خوشی میں زیوس نے ایک شاندار ضیافت کا بندوبست کیا تھا۔کیونکہ یہ ضیافت سب سے طاقتور دیوتا زیوس کی جانب سے تھی اس لیے تمام دیوتا ،دیویاں اور بڑے بڑے ہیروز اس میں شریک تھے مگر ایک دیوی کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

Erisجھگڑے اور شورش کی دیوی تھی۔اسے اس ضیافت میں اس خدشے کے پیشِ نظرنہیں بلایا گیا تھا کہ کہیں وہ یہاں بھی جھگڑا نہ کھڑا کر دے۔

Eris نے اس کو اپنی سبکی جانا اور بن بلائے فنکشن میں پہنچ گئی۔ایک ایسے وقت میں جب کہ ہرکوئی ضیافت میں مگن تھا Erisنے چپکے سے ایک گولڈن ایپل بینکوئٹ ہال کے فرش پر لڑھکا دیا۔گولڈن ایپل پر لکھا تھا For the most Beautifulیعنی یہ گولڈن سیب ضیافت میں شامل سب سے خوبصورت کے لیے ہے۔

اس سے پہلے آئرش کہانیوں اور سیکنڈے نیوین فوک لورز میں بھی سونے کے سیب کے ساتھ کئی طلسماتی واقعات جڑے ہوئے تھے لیکن سب سے مشہور واقعہ وہی ہے جس کی وجہ سے ایجین)یونانی(بادشاہ ایگامیمنن Aegamemnon کو اپنے زیرِ اثر تمام علاقوں سے ایک ہزار بحری جنگی جہازوں کے ساتھ موجودہ ترکی کے ساحل پر واقع ٹرائے کی سلطنت پر حملہ آور ہونا پڑا۔ایگامیمنن کی فوجوں نے 9سال تک ٹرائے کا محاصرہ کیے رکھا، تب کہیں جا کر دسویں سال انھیں غیر متوقع طور پر کامیابی نصیب ہو گئی۔

یہ جنگ مغربی ادب میں ایک لاثانی شاہکار تخلیق کرنے کا باعث بنی جسے ہومر نے لکھا اور یہ عظیم رزمیہ نظمIlliad کی صورت میں صفحۂ شہود پر نمودار ہوئی۔آج کے کالم میں ہم صرف اس حصے کو دیکھیں گے جس میں گولڈن ایپل کی وجہ سے اس جھگڑے کی بنیاد پڑی۔

Erisکے گولڈن ایپل پھینکتے ہی تمام دیویاں اس کو پانے کے لیے بے تاب ہونے لگیں۔کسی کو بھی ضیافت کا خیال نہ رہا۔دیویوں میں Heraہیرا بھی تھی جو سب سے بڑے دیوتا زیوس کی ملکہ تھی۔ہیرا گولڈن ایپل پانے کے لیے سب سے زیادہ مشتاق تھی۔

Athenaایتھینا جو کہ ایتھنز کی گارڈین دیوی اور عقل و فہم و فراست کی دیوی تھی اس کا خیال تھا کہ وہ سب سے خوبصورت ہے اور یہ گولڈن ایپل اس کا ہونا چاہیے۔ اسی طرح Aphroditeجسے رومن وینس کہتے تھے وہ بھی گولڈن ایپل پانے کے لیے بے صبری دکھا رہی تھی۔Aphroditeحسن و عشق کی دیوی تھی۔

اس نے چاہا کہ گولڈن ایپل اسے ملنا چاہیے کیونکہ حُسن تو دین ہی اس کی ہے۔جب گولڈن ایپل کی ملکیت طے نہ ہوئی تو یہ مسئلہ چیف دیوتا زیوس کے پاس لے جایا گیا۔ہر دیوی نے زیوس کے سامنے التجا کی کہ گولڈن ایپل اسے بخش دیا جائے۔

زیوس کسی کی بھی طرف داری نہیں کرنا چاہتا تھا اس لیے اس نے حکم دیا کہ اس معاملے کو ٹرائے کے خوبصورت ترین شہزادے پیرس کے سامنے پیش کیا جائے۔زیوس اس سے پہلے بھی کئی معاملات فیصلے کے لیے پیرس کے پاس بھیج چکا تھا اور اسے پیرس کے فیصلوں پر بہت اطمینان تھا۔

زیوس نے شہزادہ پیرس کے پاس اپنے پیغام لے جانے والے دیوتا Hermesکو بھیج کر اسے پیشگی آگاہ کر دیا۔پیرس کو یہ بھی بتا دیا گیا کہ اس کا فیصلہ ہر ایک پر بائنڈنگ ہو گا جس کے خلاف کوئی بات نہیں سنی جائے گی۔

جب دیویاں پیرس کے پاس پہنچیں تو وہ ایک شاہی چراہ گاہ میں گلہ بانی کر رہا تھا۔پہلے وقتوں میں بھیڑ بکریاں،مال مویشی ہی سب سے اہم متاع ہوتی تھی اور جس کے پاس جتنے زیادہ مویشی ہوتے تھے اتنا ہی وہ مالدار تصور ہوتا تھا۔ان دیویوں نے پیرس کے سامنے اپنے خوبصورت جسموں کی نمائش کی تاکہ پیرس کو اپنی طرف متوجہ کر سکیں اور اپنے حق میں فیصلہ لے سکیں۔

تینوں دیویوں نے پیرس کو رشوت بھی پیش کی۔ ہیرا چونکہ ان میں سب سے طاقتور دیوی تھی۔اس کی حیثیت ملکہ جیسی تھی۔ہیرا نے پیرس کو پیش کش کی کہ اگر گولڈن ایپل اسے دے دیا جائے تو وہ پیرس کو سارے جنوبی یورپ،شمالی افریقہ اورشمال مغربی ایشیا کی حکومت سونپ دے گی۔دیکھنے میں یہ سب سے بڑی پیش کش تھی۔


ایتھینا چونکہ عقل و فہم و فراست کی دیوی ہونے کے ساتھ ایتھنز کی گارڈین دیوی تھی ،اس لیے ایتھینا نے پیش کش کی کہ اگر یہ سیب اسے دے دیا جائے تو وہ پیرس کو دنیا کا سب سے عقل مند فرد بنا دے گی۔

یہی نہیں بلکہ وہ پیرس کو ایتھنز بھی سونپ دے گی۔ Aphroditeخوبصورتی اور محبت کی دیوی تھی،اس نے پیش کش کی کہ اگر یہ گولڈن ایپل اسے دے دیا جائے تو وہ دنیا کی سب سے خوبصورت عورت ہیلن Helen کو پیرس کی محبت میں مبتلا کر دے گی۔پیرس نے چند لمحے توقف کیا۔تینوں آپشنز کو تولا۔

اس نے دل میں کہا کہ میں ٹرائے کی شاندار سلطنت کا شہزادہ ہوں۔ہماری سلطنت کی دور دور تک دھوم ہے۔میں خود بہت وجیح ہوں میں سلطنت لے کر یا فہم و فراست لے کر کیا کروں گا لیکن دنیا کی سب سے خوبصورت عورت کو پانا میرے لیے بہت بڑا انعام ہو گا۔یہ سوچ کر پیرس نے فیصلہAphrodite یا وینس کے حق میں دے دیا۔

گولڈن ایپل کا فیصلہ حسن کی دیوی کے حق میں ہو گیا تو تینوں دیویاں چلی گئیں۔اصل میں گولڈن ایپل اپنے آپ میں اتنا بڑا پرائز نہیں تھا جتنا بڑا پرائز اس کے اوپر کنندہ عبارت نے اسے بنا دیا تھا۔چونکہ لکھا تھا کہ یہ دنیا میں سب سے خوبصورت کے لیے ہے اس لیے ہر دیوی کی خواہش تھی کہ یہ اعزاز اسے حاصل ہو۔خوبصورت ترین کہلایا جانا بہت فطری ہے۔

Aphroditeتو خوش ہو گئی لیکن ہیرا اور ایتھینا کے دل میں پیرس اور اس کے شاہی خاندان کے خلاف ہمیشہ کے لیے گرہ پڑ گئی۔گولڈن ایپل کے واقعے کے کچھ عرصے بعد پیرس نے اپنے ملک کے سفارتی نمایندے کے طور پر سپارٹا کی ریاست کا دورہ کیا۔

پیرس جب سپارٹا پہنچا تو عجیب اتفاق یہ ہوا کہ سپارٹا کا حکمران اور ایگامیمنن کا بھائی Meneleusاپنے ملک سے باہر تھا۔پیرس کو اپنے کام نمٹانے کے لیے کچھ عرصہ رکنا تھا۔چونکہ وہ ٹرائے کی مضبوط اور خوش حال ریاست کا نمایندہ تھا۔اس لیے اس کی خوب آؤ بھگت ہوئی۔

سپارٹا کے حکمران کی غیر موجودگی میں سپارٹن ملکہ ہیلن نے پیرس کے تمام پروٹوکول اور آرام کا خیال رکھا۔پیرس کے اعزاز میں ایک اسٹیٹ ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔پیرس جب ضیافت میں شرکت کے لیے Banquetہال پہنچا تو ہیلن نے آگے بڑھ کر اس کا استقبال کیا۔پیرس خوبصورتی اور مردانہ وجاہت کا ایک پیکر تھا۔فرانس کا دارالحکومت اسی کے نام سے موسوم ہے۔

ایک تو پیرس میں جازبیت بہت تھی اوپر سے حسن کی دیوی Aphroditeاپنے وعدے کے مطابق ہیلن کے دل پر کام کر رہی تھی۔

ہیلن پیرس کو دیکھتے ہی دل ہار بیٹھی۔پیرس جتنا عرصہ سپارٹا میں رہا دونوں ملتے رہے اور محبت پروان چڑھتی رہی۔ہیلن نے اس دوران فیصلہ کر لیا کہ وہ پیرس کی ہو کر رہے گی۔پیرس جب اپنے وطن واپس لوٹا تو ہیلن بھی اس کے ساتھ تھی۔

سپارٹا کے سربراہ کی غیر موجودگی میں سپارٹن ملکہ کا مہمان کے ساتھ بھاگ جانا بین الاقوامی تعلقات میں ایک بہت بری پیش رفت تھی جس سے ساری ایجین دنیا میں بھونچال آ گیا۔ٹرائے کے بادشاہ کو بھی پیرس اور ہیلن کا یہ اقدام برا لگا اور کوشش کی گئی کہ ہیلن کو واپس کر دیا جائے لیکن ہیلن اور پیرس جدائی کے لیے راضی نہ ہوئے۔

ایجین سربراہ ایگامیمنن نے اپنے بھائی Meneleusکی بیوی کو واپس لانے کے لیے ایک ہزار جنگی بحری جہازوں کا بیڑہ تیار کیا اور ٹرائے پر حملہ کر دیا۔

بلینک ورس کے پہلے لکھاری کرسٹوفر مارلو نے اسی واقعے کی نسبت سے مشہور لائن Is this the face that launched a thousand shipsلکھی۔یہ تھی وہ بیک گراؤنڈ جس میں دنیائے ادب کے پہلے پہلے شاہکار Iliadکو لکھا گیا۔باقی آیندہ اس عظیم رزمیہ نظم پر بات کی جائے گی۔
Load Next Story