مسلم لیگن کو انتخابات میں لگائے جانے والے پنکچرکی وجہ سے ووٹ پڑے عمران خان
جیو حکومت کا پی ٹی وی ٹو بنا ہوا ہے اورمسلم لیگ(ن) نے اسی چینل کے ساتھ مل کر انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 30 سالوں سے موروثی سیاست چل رہی ہے جس کی وجہ سے جمہوریت کا بیڑا غرق ہو گیا ہے اورمسلم لیگ(ن) کو پڑنے والے ووٹ کی وجہ ان کی کارکردگی نہیں بلکہ انتخابات میں لگائے جانے والے پنکچر تھے۔
ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 برسوں میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی 6 مرتبہ مرکز اور صوبوں میں حکومت بنا چکی ہیں لیکن ان کے دور حکومت میں ملک کے حالات بہتر ہونے کے بجائے خراب سے خراب تر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلی بنے بیٹھے ہیں اور شریف خاندان کے 22 افراد اعلیٰ حکومتی عہدوں پر فائز ہیں جب کہ میاں نوازشریف نے قوم کے پیسوں سے 22کروڑ روپے کی 2 بلٹ پروف گاڑیاں خریدیں، میں نے آج تک کسی ایک فرد کی بھی نوکری کی سفارش نہیں کی، انتخابات میں بھی تمام لوگوں کو صرف میرٹ پر ٹکٹ دیئے، ملک کی ترقی کے لئے میرٹ کو فروغ دینا ہو گا کیونکہ جمہوریت کا نام ہی میرٹ ہے۔
عمران خان نے کا کہنا تھا کہ بھارت میں کانگریس کی 5 سالہ کارکردگی پنجاب میں (ن)لیگ سے 100 گناہ بہتر تھی لیکن کانگریس تو لوک سبھا کے انتخابات ہار گئی اور(ن) لیگ جس نے 2008 کے انتخابات میں 68 لاکھ ووٹ لئے تھے انہیں 2013 میں ایک کروڑ 45 لاکھ ووٹ لئے، اس کی وجہ ان کی کارکردگی نہیں بلکہ انتخابات میں لگائے جانے والے پنکچر تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ٹریبونل میں موجود 68 کیسسز میں سے صرف 4 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لے لیا۔
تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ میاں صاحب کرکٹ میں بھی مرضی کے امپائر کھڑے کرتے تھے اور سیاست بھی اسی طرح کرتے ہیں، ہم دنیائے کرکٹ میں بھی نیوٹرل امپائر لائے اور سیاست میں بھی نیوٹرل امپائر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیو حکومت کا پی ٹی وی ٹو بنا ہوا ہےجب کہ مسلم لیگ(ن) نے اسی چینل کے ساتھ مل کر انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی،جیو ایک طرف مشرقی سرحد پر امن کی آشا چاہتا ہے اور دوسری طرف مغربی سرحد پر بمباری اور انتشار پھیلا رہا ہے۔