چاقو زنی کی وارداتوں کے بعد آئرلینڈ میں ہنگامے پھوٹ پڑے

مشتعل افراد نے ٹرام، بس اور کئی گاڑیوں کو آگ لگادی، پولیس کا لاٹھی چارج

مشتعل افراد نے ٹرام، بس اور کئی گاڑیوں کو آگ لگادی، پولیس کا لاٹھی چارج (فوٹو: فائل)

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو زنی کی 2 وارداتوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت میں دو الگ وراداتوں چاقو زنی کی وارداتیں ہوئیں، جس میں تین بچوں سمیت ایک خاتون کو زخمی کردیا گیا۔

حملوں کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور ٹرام، بس سمیت متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ متعدد دکانیں بھی لوٹ لی گئیں۔


دوسری پولیس نے دونوں واقعات میں مبینہ طور پر ایک ہی شخص کو ملوث قرار دیا، جو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہے، مبینہ طور پر ملوث ملزم گزشتہ 20 سال سے آئرلینڈ ہی میں مقیم تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فسادات کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، امن امان کی صورتحال کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرینٹی کالج کو بند کردیا گیا ہے۔
Load Next Story