35 پاکستانیوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کرنیوالے گینگ کے مزید 2 ارکان گرفتار
ایک ملزم جعلی دستاویزات بنانے اور دوسرا بارڈر پار کرانے میں ملوث تھا، گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری
35 پاکستانیوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کرنے والے گینگ کے مزید 2 ارکان گرفتار کرلیے گئے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کی، جس میں 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد صائم سلطان کی زیر نگرانی چھاپا مار ٹیم نے گینگ کے مزید 2 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا ، جن کے نام فواد عالم خان اور محمد ابوبکر ہیں۔ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، جو چین سے ہانگ کانگ انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم فواد عالم جعلی سپورٹنگ دستاویزات بنانے میں ملوث تھا۔ ملزم مختلف کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ ویزا انوی ٹیشن لیٹرز میں رد وبدل کرتا تھا جب کہ ملزم ابوبکر شہریوں کو چین سے ہانک گانگ بارڈر پار کرانے میں ملوث تھا۔ ملزم بارڈر پار کروانے کے حوالے سے ایجنٹوں کو معلومات فراہم کرتا تھا۔ گرفتار ملزم سرحد کے دونوں جانب انسانی سمگلروں کے ساتھ رابطے میں تھا۔
دونوں ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزم آصف محمود کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے، جن کی نشاندہی پر مزید چھاپا مار کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ مذکورہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی بھی شناخت حاصل کر لی گئی ہے، جن کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔