190 ملین پاؤنڈز کیس عمران خان نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کی وجہ سے ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کی، جسے ہائیکورٹ نے برقرار رکھا، درخواست

(فوٹو فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں اپیل ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں گرفتار تھے۔ ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی۔


درخواست کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانت کی جائے۔

دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب وقار احمد اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔
Load Next Story