نگراں وزیراعظم سے امام کعبہ شیخ صالح کی ملاقات

ہرمشکل وقت میں مدد کرنے پر سعودیہ کے شکر گزار ہیں، انوار الحق کاکڑ، امام کعبہ مہمان نواز پر پاکستانیوں کے شکر گزار

امام کعبہ شیخ صالح اور انوار الحق کاکڑ کے درمیان ملاقات کا منظر (فوٹو: سرکاری میڈیا)

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید نے آج ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ ہرمشکل وقت میں مدد کرنے پر سعودیہ کے شکر گزار ہیں۔

۔ ملاقات میں نگران وزراء انیق احمد، مدد علی سندھی، وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی، متعلقہ اعلی حکام اور سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سید المالکی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ کے مابین تاریخی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، اقدار اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، سعودیہ عرب نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں ترقی کیلئے سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید کی ملاقات.
Load Next Story