بابراعظم نمبر ون پلئیر ہیں ذکا اشرف کا پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ

ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے بھی ملاقات

ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے بھی ملاقات (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بابراعظم نمبر ون پلئیر ہے بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹریننگ سیشن کے دوسرے روز راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، اس دوران میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے ٹیسٹ کپتان شان مسعود، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات کی جبکہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

اس موقع پر ذکا اشرف نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جبکہ بابراعظم کے حوالے سے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ وہ نمبر ون پلئیر ہے بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔


مزید پڑھیں: بابراعظم کے ''چھوٹا ڈان'' کہنے پر سعود نے دلچسپ جواب دیدیا

انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک کیلئے جو کچھ کیا بھلایا نہیں جاسکتا، ہماری سپورٹ آپکے ساتھ ہے آپ ٹیم کے اہم رکن ہیں۔

دوسری جانب پنڈی میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میچز ہر کھلاڑی کیلئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کریں۔ کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا دورہ آسٹریلیا اہم ہوگا، دو تین پلیرز کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کا یہ نیا تجربہ ہوگا۔
Load Next Story