’’مینڈس‘‘ کی جوڑی نے زمبابوے پرسحرپھونک دیا
8 رنزکےعوض 6 وکٹیں لینے والے اجنتھا کا ورلڈ ریکارڈ ،جیون نے3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،...
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی معرکے میں ''مینڈس'' کی جوڑی نے زمبابوے پر سحر پھونک دیا۔
اجنتھا اور جیون پر مشتمل اسپن اٹیک نے سری لنکا کو 82 رنز سے فتح دلادیا۔183 رنزکے تعاقب میں مہمان ٹیم 17.3 اوورز میں 100رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہیملٹن مساکیڈزا 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، اجنتھا مینڈس نے 8 رنز کے عوض 6 وکٹیں لے کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا، جیون مینڈس نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اس سے قبل میزبان سائیڈ نے 4 وکٹ پر 182 رنز بنائے، کمار سنگاکارا نے44 اور جیون نے ناقابل شکست 43 رنز اسکور کیے۔
تفصیلات کے مطابق مہندا راجاپکسا اسٹیڈیم میں 183رنز کے تعاقب میں 35 تک پہنچتے ہی سری لنکن اسپنرز نے زمبابوین بیٹنگ لائن کو تختہ مشق بنانا شروع کردیا، ٹاپ تین بیٹسمینوں کو اجنتھا مینڈس نے واپسی کا پروانہ تھمایا، ووسی سبانڈا 11 پر بولڈ ہوئے، کپتان برینڈن ٹیلر کو کھاتہ کھولنے کی حسرت ہی رہ گئی،کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کا نتیجہ انھیں اسٹمپڈ ہونے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔
ہیملٹن مساکیڈزا 20 رنز بناکر بولڈ ہوئے، زمبابوین بیٹنگ لائن کی درگت بنانے میں جیون مینڈس نے بھی حصہ ڈالنا شروع کیا، ان کی گگلی کریگ ایروین کو سمجھ میں نہیں آئی، سنگاکارا نے انھیں اس چابکدستی سے اسٹمپڈکیا کہ اپیل کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی، ایک گیند بعد جیون مینڈس نے میلکولم والر کو صفر پر ہی ایل بی ڈبلیو کردیا، الٹن چگمبرا 19 رنز پر اجنتھا مینڈس کا چوتھا شکار ثابت ہوئے۔
ان کے بعد اجنتھا مینڈس نے پراسپر اتسیا (1) اور کائیل جارویس (0) کو آئوٹ کرکے ریکارڈ ساز6 وکٹیں مکمل کیں، مینڈس اس سے قبل گذشتہ برس آسٹریلیا کے خلاف پالے کیلی میں بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے مگر اس وقت16 رنز دیے تھے۔
انھوں نے عمر گل سے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی بہترین بولنگ کا اعزاز بھی چھین لیا جو پیسر نے 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر حاصل کیا تھا۔کریمر (17) کو جیون مینڈس نے آئوٹ کیا جبکہ 100 رنز پر گرنے والی آخری وکٹ لسیتھ مالنگا کے حصے میں آئی جنھوں نے ایم پوفو کو صفر پر چندیمل کا کیچ بنایا۔
جیون نے 24 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے سری لنکا نے زمبابوے کی بولنگ اور فیلڈنگ میں بھی ناتجربہ کاری کا بھرپور فائدہ اٹھایا،جارویس کو جلدہی وکٹ مل جاتی جب موناویرا نے ان کی گیند کو مڈ وکٹ کی جانب اچھالا مگر والر گیند تک نہیں پہنچ پائے۔
دوسرے اینڈ سے بولنگ کرنے والے برین ویٹوری کو بھی بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑا جب تلکارتنے دلشان کے بیٹ سے ٹکرانے والی گیند تک وکٹ کیپر برینڈن ٹیلر کے ہاتھ نہیں پہنچ سکے، اسی اوور میں دلشان رن آئوٹ ہونے سے بھی بال بال بچے تاہم 54 کے مجموعے پر مونا ویرا 17 رنز پر اسی انداز سے رخصت ہوگئے۔
تلکارتنے دلشان 39 رنز بناکر لیگ اسپنر گریم کریمر کو کٹ کرنے کی کوشش میں وکٹوں کے عقب میں برینڈن ٹیلر کا کیچ بنے، 12 ویں اوور میں 82 کے مجموعی اسکور پر کپتان مہیلا جے وردنے 13 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے، بیٹنگ آرڈر میں ترقی پانے والے جیون اور کمار سنگاکارا کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت ہوئی، آخری اوور کی چوتھی گیند پر کمار سنگاکارا رن آئوٹ ہوگئے۔
انھوں نے 26 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44 رنز اسکور کیے،جیون مینڈس نے ناقابل شکست 43 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 4 وکٹ پر 182 تک پہنچایا،تین کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے۔