عارضی وقفہ اگلے مرحلے کی جنگی تیاری کیلیے ہے اسرائیل

حماس نے 7 اکتوبر حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کیخلاف مسلسل غیر معمولی مزاحمت دکھائی ہے

اسرائیلی کابینہ کا رکن بھی جنگ جاری رکھنے کا بیان دے چکا ہے:فوٹو:فائل

اسرائیل نے عارضی جنگ بندی کو اگلے مرحلے کی جنگی تیاری کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئیل ہگاری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حماس سے 4 روزہ عارضی جنگی بندی کے دوران اسرائیلی فوج اگلے مرحلے کی جنگ کے لیے خود کو تیار کررہی ہے۔اسرائیلی کابینہ کا ایک رکن بھی وقفے کے بعد حماس سے جنگ جاری رکھنے کا بیان دے چکا ہے۔


مزید پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ؛ دوسرے مرحلے میں آج مزید قیدی رہا ہوں گے

حماس نے 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد امریکا کی حمایت یافتہ اسرائیلی فورسز کو مسلسل غیرمعمولی مزاحمت دکھائی ہے
Load Next Story