میری تصویر پر دودھ نہیں ڈالو سلمان خان کی درخواست
میں خود کو بڑا اسٹار نہیں سمجھتا، سلمان خان
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن کی تصویر پر دودھ ڈال کر دودھ ضائع نہیں کریں۔
حال ہی میں سلمان خان نے اپنی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ بھارتی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے فلمی کیریئر پر کُھل کو بات کی جبکہ کترینہ کیف نے سیریز "ٹائیگر" کو اپنے لیے اہم قرار دیا۔
سلمان خان نے انٹرویو کے دوران اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "میری تصاویر کے اوپر دودھ کی بھینٹ یعنی دودھ نہیں ڈالیں کیونکہ میں حقیقت میں بھی دودھ نہیں پیتا ہوں"۔
اداکار نے کہا کہ "دودھ ڈالنے سے تصاویر خراب ہوتی ہیں، آپ وہ دودھ میری تصاویر پر ڈالنے کے بجائے کسی بھوکے بچے کو پِلا دیں، اس سے آپ کو دُعا بھی ملے گی"۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ "میں حقیقت میں دودھ نہیں پیتا کیونکہ دودھ پینے سے میرا پیٹ خراب ہوجاتا ہے"۔
مزید پڑھیں: "25 سال سے باہر ڈنر پر نہیں گیا"؛ سلمان خان کا انکشاف
سلمان خان نے اپنے فلمی کیریئر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے شاہ رخ خان، عامر خان، انیل کپور اور اکشے کمار سمیت آج کے نئے اداکاروں کا ساتھ بھی کام کیا ہے، میں خود کو بڑا اسٹار نہیں سمجھتا، مجھے کسی بھی اداکار کے ساتھ کام کرنے میں کوئی برائی محسوس نہیں کرتا"۔
دبنگ اسٹار نے یہ بھی کہا کہ "ماضی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب لوگوں نے میری فلمیں دیکھنا چھوڑ دی تھیں تو میں نے اپنا کیریئر بچانے کے لیے اس وقت کے مقبول اداکاروں سنجے دت اور بوبی دیول کے ساتھ بھی کام کیا"۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں سلمان خان نے کہا تھا کہ وہ گزشتہ 25 سال سے گھر سے باہر ڈنر پر نہیں گئے جبکہ اُن کی زندگی چند قریبی دوستوں کے گِرد ہی گھومتی ہے۔
مزید پڑھیں: سلمان خان کی پھٹے ہوئے پُرانے جوتے پہن کر تقریب میں شرکت، مداح حیران
واضح رہے کہ رواں ماہ دیوالی کے موقع پر سلمان خان اور کترینہ کیف کی میگا ایکشن فلم "ٹائیگر 3″ ریلیز کی گئی تھی جس نے اب تک مجموعی طور پر 400 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔
فلم میں جہاں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے تو وہیں کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جبکہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔