ٹائیگر 3 کی گلوکارہ کے میوزک کانسرٹ میں 4 ہلاکتیں 60 سے زائد افراد زخمی
نکیتا گاندھی نے سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "ٹائیگر 3" کے لیے گلوکاری کی ہے
بالی ووڈ کی میگا تھرلر ایکشن فلم "ٹائیگر 3" کی گلوکارہ نکیتا گاندھی کے میوزک کانسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے چار طلبا ہلاک ہوگئے جبکہ 60 سے زائد طلبا زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کی کوچین یونیورسٹی میں سالانہ تہوار کے دوران میوزک کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں گلوکارہ نکیتا گاندھی نے پرفارم کرنا تھا، کانسرٹ کا انعقاد یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں ایک ہزار سے پندرہ سو افراد کی گنجائش تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آڈیٹوریم میں داخلے کی اجازت صرف اُن طلبا کو تھی جن کے پاس کانسرٹ کی ٹکٹ تھی لیکن گلوکارہ نکیتا گاندھی کے اسٹیج پر آنے سے پہلے ہی بارش شروع ہوگئی تھی۔
بارش کی وجہ سے آڈیٹوریم میں بھگدڑ مچی جس کے نتیجے میں چار طلبا ہلاک ہوگئے جن میں دو لڑکیاں اور دو لڑکے شامل تھے جبکہ 60 سے زائد طلبا زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: "میری تصویر پر دودھ نہیں ڈالو"؛ سلمان خان کی درخواست
کیرالہ کے وزیر صحت وینا جارج نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں میں 4 طالب علموں کی حالت تشویشناک ہے۔
اس افسوسناک واقعے کے بعد گلوکارہ نکیتا گاندھی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر ایک پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ "کوچی یونیورسٹی میں جو کچھ ہوا اُس سے دل ٹوٹ گیا ہے، یہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا"۔
نکیتا گاندھی نے کہا کہ "طلبا کے ساتھ اپنے گہرے دُکھ کا اظہار کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میری دعائیں طلباء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں"۔
واضح رہے کہ نکیتا گاندھی نے سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "ٹائیگر 3" کے لیے گلوکاری کی ہے، اس کے علاوہ اُن کے ہٹ گانوں میں 'برج خلیفہ'، 'کافرانہ' اور 'ناجا' سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔