کراچی فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 15 افراد جاں بحق 11 سے زائد زخمی
بلدیہ ٹاؤن نمبر تین میں نادرا دفترکے قریب دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔
KARACHI:
فائرنگ اورپُرتشدد واقعات میں چند گھنٹوں کے دوران سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور12 سےزائد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے کلری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ سپرہائی وے انصاری پل کے قریب سے پولیس کو2 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں تشدد کا نشانہ بناکرقتل کیاگیا۔ پاک کالونی میں سیاسی جماعت کے کارکن اورمحکمہ تعلیم کےاہلکارکو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پی آئی بی کالونی مینا بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ سعود آباد میں دوسیاسی گروپوں کے درمیان فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ آرٹلری میدان میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔
رسالہ کے علاقے میں کے ایم سی ورکشاپ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ حسن اسکوائراورماڑی پورمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلدیہ ٹاؤن نمبر تین میں نادرا دفترکے قریب دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔