پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات کی بحالی سے دو طرفہ تعاون مستحکم ہوگا جلیل عباس جیلانی

وزیراعظم نوازشریف کا وژن پورے خطہ کی مشترکہ سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ ہے، پاکستانی سفیر

پاکستانی عوام بنیادی انسانی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، جلیل عباس فوٹو: فائل

امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ جمہوری استحکام عصر حاضرکے پاکستان میں جمہوریت کے پختہ ہونے کی واضح دلیل اور نمایاں خصوصیت ہے۔


شکاگو کونسل میں عالمی امور پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی عوام بنیادی انسانی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستانیوں کے اس رجحان اور رویہ کا اظہار آزاد میڈیا اور فعال عدلیہ سے بھی ہوتا ہے۔ پرامن ہمسائیگی سے متعلق وزیراعظم نوازشریف کا وژن پورے خطہ کی مشترکہ سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ ہے۔ نواز شریف تمام ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ دفاع، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت دوسرے اہم شعبوں میں امریکا کے ساتھ اسٹرٹجیک مذاکرات کے دوبارہ آغاز سے دوطرفہ تعاون مستحکم ہوگا۔
Load Next Story