شوبز میں کچھ اداکاری نہیں کمائی کرنے والے لوگ ہیں سیمی راحیل
اب انسٹاگرام پر اچھا میک اپ کرنے اور بہتر اردو بولنے والوں کو کاسٹ کیا جاتا ہے، سیمی راحیل
سینئر اداکارہ سیمی راحیل کا کہنا ہے کہ شوبز میں اب کچھ لوگ ایسےہیں جو اداکار نہیں۔
اداکارہ سیمی راحیل نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب انسٹا گرام دیکھ کر ڈراموں میں کاسٹ کیا جاتا ہے۔ جس کو میک اپ اچھا کرنا آتا ہو اور اردو بہتر ہو اسے لیے لیا جاتا ہے تاہم اب بھی کچھ ڈائرکٹر صلاحیت دیکھ کر اداکاروں کو کاسٹ کرتے ہیں۔
سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ ٹاک ٹاک اور انسٹاگرام دیکھ کر کسی کو یہ نہیں لگے گا کہ پاکستان کا معاشرہ تنگ نظر ہے۔سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کچھ ایسے اداکار ہیں جو کہ حقیقت میں اداکار نہیں بلکہ کمائی کرنے والے لوگ ہیں۔ انہیں دیکھنے کے بعد لوگ تک انہیں بھول جاتے ہیں ان کے کام کو ہی یاد نہیں رکھتے۔