میانداد دورہ سری لنکا پرتنقید کرنے والوں پربرس پڑے
کولمبو جانے پرکچھ لوگوں کوتکلیف ہوئی، میڈیا میں منفی پروپیگنڈا شروع کردیا، سابق قائد
جاوید میانداد اپنے دورئہ سری لنکا پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے۔
ان کا کہنا ہے کہ بطور ڈائریکٹر جنرل پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے معاملات قریب سے دیکھنے کیلیے کولمبوگیا تھا تاہم بعض لوگوں نے اس پر باتیں بنانا شروع کردیں۔ وطن واپسی پر نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ ایک اہم ٹورنامنٹ اور اس سے قبل ٹیم کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
مجھے پی سی بی کی جانب سے ذمہ داری دی گئی کہ پلیئرز سے ملاقات کر کے مسائل حل کروں،کرکٹ کے معاملات میرے تحت ہیں چنانچہ میرا فرض ہے کہ انھیں قریب سے دیکھوں، چیئرمین ذکا اشرف نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس پر پورا اترنا مجھ پر لازم ہے، اسی لیے میں ٹیم کی بہتری کیلیے کولمبو گیا تھا، انھوں نے کہا کہ جب میں قومی ٹیم کا کوچ تھا تو سابق کپتان عمران خان کو بھی مشورے کے لیے بلایا تھا۔
اچھی بات کسی سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے، میانداد نے کہا کہ میرے کولمبو جانے پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہوگئی اور انھوں نے میڈیا میں منفی پروپیگنڈا شروع کردیا، ایسے موقع پر جب قومی ٹیم ایک اہم ایونٹ میں شریک ہو، سب کو مل کر اس کی حوصلہ افزائی کرنی اور تنازعات پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
میانداد انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے والی انکوائری کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، انھوں نے اس کی رپورٹ کے بارے میں کہا کہ ہمارا مقصد خامیوں کا پتہ چلانا تھا، ہم نے پلیئرز کو بلاکر انھیں ان کی خامیوں کے بارے میں بتایا۔