پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے عمران خان حصہ نہیں لیں گے
اُن کی بہن بھی پارٹی چیئرمین شپ کی امیدوار نہیں ہیں، ذرائع
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی شرط پوری کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ انٹراپارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، جس میں چیئرمین سمیت تمام عہدوں پر انتخاب ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن غیرشفاف قرار، 20 دن میں دوبارہ کرانے کا حکم
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور اُن کی بہن بھی پارٹی چیئرمین شپ کی امیدوار نہیں ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے لیے حامد خان اور بیرسٹر گوہر خان کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے جس کا حتمی اعلان کل تک کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 20 نومبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو غیرشفاف قرار دیتے ہوئے 20 روز میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔ کمیشن نے ہدایت کی کہ الیکشن کرانے کے بعد 7 دن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی رپورٹ کمیشن میں جمع کرائی جائے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی تھی کہ 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کروائیں جائیں تب تک بلے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس رہے گا، ورنہ واپس لے لیا جائے گا۔