ٹیکس ہدف کیلیے حکمت عملی تیار60 ارب روپے اضافی ریونیو ملے گا
گزشتہ مالی سال کے آخری ماہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے بھی 40 ارب روپے ایڈوانس پکڑے گئے تھے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2012-13 کیلیے مقررکردہ2381ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے قلیل المدت اور طویل المدت پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی مذکورہ پالیسی کے تحت انتظامی اقدامات کے ذریعے 25ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کیا جائیگا جبکہ ٹیکس چوری کے کیسوں میں ریکوری، ٹیکس واجبات کی ریکوری اور آڈٹ کے ذریعے 35ارب روپے کا ریونیو اکھٹا کیا جائیگا۔
ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی طرف سے وزارت خزانہ کو رپورٹ بھجوائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں شارٹ فال کی سب سے بڑی وجہ گزشتہ مالی سال کے آخری ماہ میں لیا جانے والا ایڈوانس ٹیکس ہے کیونکہ گزشتہ مالی سال کے آخری ماہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے بھی 40 ارب روپے ایڈوانس پکڑے گئے تھے۔
جن کی رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے اور اس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ٹیکس وصولیاں کم رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی طرف سے تیار کی جانے والی قلیل المدت اور طویل المدت پالیسی کو بدھ کو منظوری کیلیے ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جانا تھا تاہم اب یہ اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔
کیونکہ وزیر خزانہ نے کچھ نئے اقدامات تجویز کیے ہیں جو اس پالیسی میں شامل کیے جانا ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اب قلیل المدت اور طویل المدت پالیسی کا مسودہ دوبارہ تیار کرکے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا۔