ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاونٹس بحال کردیئے
ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام بینک اکاوٴنٹس منجمد کر دیے تھے
ایف بی آر اور پی آئی اے کے درمیان اربوں روپے کے ٹیکس واجبات کی ادائیگی کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد کردہ تمام بینک اکاونٹس بحال کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کو ایف بی آر کا لیٹر موصول ہوا ہے جو کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کیلئے بینکوں کو لکھا ہے۔ خط میں بینکوں کے مینجرز سے کہا گیا ہے کہ ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلئے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے 29 نومبر 2023ء کو جاری کردہ نوٹس واپس لے لیا گیا ہے لہٰذا پی آئی اے کے منجمد شدہ بینک اکاونٹس بحال کردیئے جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاوٴنٹس منجمد کر دیے تھے۔