پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان پٹرول کے نرخ برقرار

ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے، مٹی کا تیل 3 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر سستا، نوٹیفکیشن جاری

فوٹو: فائل

نگران وفاقی حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان،وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی، البتہ ڈیزل ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے پر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بالترتیب 289روپے 71 پیسے، 201 روپے 16 پیسے اور 175 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی ان قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے 15 روز کے لیے ہوگا۔
Load Next Story