انکم ٹیکس میں ٹرانسپورٹ کیلیے دی جانیوالی رعایت واپس لینے کا جائزہ

حکومت کا لاکھوں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونیوالی تفریق ختم کرنے کا اصولی فیصلہ

حکومت کا لاکھوں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونیوالی تفریق ختم کرنے کا اصولی فیصلہ فوٹو: فائل

KARACHI:
موجودہ حکومت نے سابق دورحکومت میںگریڈ 20تا 22 کی طاقتور بیورو کریسی کو لازمی ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت ملنے والے الائونس کیلیے انکم ٹیکس میں دی جانیوالی رعایت واپس لینے کی تجویزکا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔


اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دور حکومت نے طاقتور بیوروکریسی ایک لاکھ روپے ماہانہ تک نہ صرف ٹرانسپورٹ الائونس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی بلکہ ان الائونسز پر انکم ٹیکس کی شرح کم کروانے کیلیے حکومت کو مجبور کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی اور طاقتور لابی کے دبائو پر گریڈ 20تا 22 کے سول افسران کو ملنے والے پینسٹھ ہزار چھ سو نوے روپے سے پچانوے ہزار نو دس روپے ماہانہ الائونس پر انکم ٹیکس کی شرح کم کرکے پانچ فیصد کردی تھی جبکہ گریڈ اُنیس تک کے باقی سرکاری ملازمین مروجہ شرح کے مطابق ہی تمام الائونسز پر ٹیکس ادا کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے گریڈ بیس تا بائیس کے بیوروکریٹس کو دی جانیوالی رعایت ختم کرکے اس ملک کے دیگر لاکھوں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونیوالی تفریق ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story