آئندہ بجٹ میں 150 سے 200 ارب روپے کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ

آئندہ بجٹ میں اسٹیشنری اور ڈیری سیکٹرز پر سے زیرو ریٹنگ ختم کرنے کی تجویز

آئندہ بجٹ میں اسٹیشنری اور ڈیری سیکٹرز پر سے زیرو ریٹنگ ختم کرنے کی تجویز فوٹو: فائل

آئندہ بجٹ میں150 سے200 ارب روپے کی ٹیکس استثنیٰ ختم کر دیا جائیگا۔


ذرائع کے مطابق ایف بی آرحکام اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اہم اجلاس ہواجس میں آئندہ بجٹ کیلیے ٹیکس تجاویز پر غور کے بعد کچھ تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں اسٹیشنری اور ڈیری سیکٹرز پر سے زیرو ریٹنگ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ریٹ سترہ فیصد مقرر کرنے کی تجویز جبکہ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں چالیس ارب روپے کی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی تجویز کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے اجلاس کے دوران اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا۔
Load Next Story