آئندہ بجٹ کا حجم 16500 ارب روپے مقرر کیے جانیکا امکان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2024-25کے اہم اہداف پر اصولی اتفاق ہوا ہے، ذرائع وزارت خزانہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2024-25کے اہم اہداف پر اصولی اتفاق ہوا ہے، ذرائع وزارت خزانہ (فوٹو: فائل)

وفاق کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کا حجم 16500ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کا حجم 16500ارب روپے جبکہ مالیاتی خسارے کا ہدف 9000 ارب روپے اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف گیارہ ہزار ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔


یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف 9 ہزار 415 ارب کے سالانہ ٹیکس ہدف پر رضامند، منی بجٹ نہیں آئے گا

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2024-25کے اہم اہداف پر اصولی اتفاق ہوا ہے تاہم اہداف کو حتمی شکل بجٹ سازی کے موقع پر دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ پیر سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اغاز ہونے جارہا ہے اور نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشماد اختر بیرون ملک دورے سے واپسی پر اگلے ہفتے آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اجلاس کریں گی جس میں آئی ایم ایف ٹیکنیکل ٹیم کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔
Load Next Story