پاکستان کے ورلڈکپ کا حصہ بننے کی خواہش ہے برازیلین سفیر
لوگ فٹبال سے بے پناہ لگائو رکھتے ہیں،کھیل کے فروغ کیلیے تعاون جاری رہے گا، الفریڈو لیونی
KARACHI:
پاکستان میں تعینات برازیلین سفیر الفریڈو لیونی کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک یہاں فٹبال کے فروغ کیلیے کام کریگا، لوگ کھیل سے بے پناہ لگائو رکھتے ہیں، نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی بھی کوئی کمی نہیں،میری خواہش ہے کہ ایک دن پاکستان بھی ورلڈ کپ کا حصہ بنے۔
''ایکسپریس ٹریبیون'' کو انٹرویو میں الفریڈو لیونی نے کہا کہ ماضی میں سفارتخانہ پاکستانی کوچز کو ٹریننگ کیلیے برازیل بھجوا چکا ہے، اب ہماری کوشش ہوگی کہ فٹبالرز کو بھی جدید تربیت کیلیے بھیجیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دنیا میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والے کھیل سے بے پناہ لگائو رکھتے ہیں، یہ بات میرے علم میں ہے کہ پاکستانیوں کے فیورٹ کھلاڑی بھی زیادہ تر برازیلین ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،اگر پلیئرز کی درست رہنمائی کی جائے تو مستقبل میں حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔
یادرہے کہ جمعرات کو اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں برازیلین فوٹو گرافرز کی فٹبال کے میدانوں میں لی گئی یادگارتصاویر کی نمائش ہوئی تھی، اس موقع پرپاکستان میں تعینات برازیلین سفیر الفریڈو لیونی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات اور ویمن وینگ کی صدر روبینہ عرفان بھی موجود تھیں۔ نمائش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ایف ایف فیصل صالح حیات نے بھی کہا تھا کہ وہ دن ضرور اور جلد آئے گا جب پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کا حصہ ہوگی، برازیل میں12 جون سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں سیالکوٹ میں تیار شدہ فٹبال استعمال ہوں گی،پی ایف ایف ممبر حسنین ورلڈ کپ مینجمنٹ میں بطور فیفا ڈسپلنری کمیٹی رکن خدمات انجام دیں گے جو ملک کیلیے اعزاز کی بات ہے ۔