کراچی جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، ترجمان ایف آئی
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی امیگریشن کراچی ایئرپورٹ نے کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق توصیف احمد نامی ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر مونٹی نیگرو جارہا تھا جس کے پاسپورٹ پر جاپان کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر ثناء اللہ کی نشاندہی پر شفٹ انچارج سب انسپکٹر زہرا چوہان نے ملزم کے خلاف کارروائی کی۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔