ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو میں اہم معلومات حاصل ہوئیں طلبا
تقاریر، موسیقی، فوٹوگرافری اورمصوری سمیت دیگرمقابلوں میں کامیاب ہونیوالے طلبا میں اعزازی سرٹیفکیٹ وانعامات تقسیم
BADIN:
ایکسپریس میڈیاگروپ کے تحت کراچی میں 2 روز تک جاری رہنے والی ''ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپو'' اتوار کو اختتام پذیرہوگئی۔
ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپومیں نجی وسرکاری جامعات اورکالجوں کے طلبا وطالبات کی شرکت کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے اور اتوارکو عوام کی غیر معمولی تعدادنے ایکسپوسینٹرکراچی کارخ کیا ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپومیں لگائے گئے اسٹالز کادورہ کیا اور اسٹالز پر موجود متعلقہ اداروںکے نمائندوں سے ان کی جانب سے تدریس کیلیے پیش کیے جانے والے کورسز اورتعلیمی پروگرامز کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں،اس موقع پر کیریئرکنسلٹنٹس کی جانب سے لگائے گئے اسٹالزپربھی طلباو طالبات اور ان کے والدین کارش دیکھنے میں آیاجہاں طلبا وطالبات بیرون ملک مختلف جامعات میں تعلیمی پروگرام کے حوالے سے معلومات حاصل کرتے رہے۔
طلبا وطالبات اوران کے والدین نے ایکسپریس میڈیاگروپ کی جانب سے ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپومیں ایک چھت کے نیچے ''ایجوکیشن اور کیریئر'' کے اشتراک کیلیے کیے گئے اقدام کی تعریف کی اوراسے بے حدسراہا،طلبا کاکہناتھاکہ انھیں ایک وقت اورایک ہی جگہ میں اپنے تعلیم اورمستقبل میں اس حوالے سے عملی جدوجہد پراہم معلومات حاصل ہوئی ہے جس کے لیے وہ ایکسپریس میڈیاگروپ کے شکرگزار ہیں۔
ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپو کے دوسرے اورآخری روز اتوار کو''ایکٹی ویٹی ہال میں گانوں،فوٹوگرافی،فیشن شو،بینڈ،ڈرامہ اورتقریری مقابلوں کاانعقاد ہوا جس میں ہمدرد یونیورسٹی، جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی،محمد علی جناح یونیورسٹی (ماجو)،پی ایف کیٹ،آئی سی میپ اورڈائویونیورسٹی،سمیت دیگرکئی انسٹی ٹیوٹ اورجامعات کے طلبا وطالبات نے حصہ لیااورمقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ، ایکسپریس میڈیاگروپ کی جانب سے مقابلوں میں مجموعی کارکردگی پر پہلا انعام آئی سی ایم اے پی اوردوسراانعام ہمدرد یونیورسٹی نے حاصل کیا ایکسپریس میڈیاگروپ کے سینیئرمنیجرمارکیٹنگ ندیم مراد نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات کوانعامات دیے جبکہ جیوری کی خدمات دینے والے ماڈلز اورفیشن ڈیزائنرزربیعہ چوہدری،دیپک کمارا، فہدو دیگر کو اعزازی شیلڈزدی گئی۔
نمائش میں کرائے گئے ہم نصابی مقابلوں میں شارٹ فلم میں پہلا انعام ماجو،دوسراانعام جامعہ کراچی اورتیسراانعام ہمدردیونیورسٹی نے حاصل کیا، مزید براں تقریری مقابلے میں پہلاانعام ڈائویونیورسٹی،دوسرا انعام ہمدردیونیورسٹی اورتیسرا انعام آئی سی ایم اے پی نے حاصل کیا۔ڈرامے کے مقابلے میں پہلاانعام آئی سی ایم اے پی، دوسراانعام پی ایف کیٹ اورتیسرانعام ماجونے حاصل کیا۔ فیشن شوکے مقابلے میں پہلاانعام آئی سی ایم اے پی اور دوسرا انعام پی ایف کیٹ نے حاصل کیا۔فوٹوگرافی میں پہلاانعام آئی سی ایم اے پی ،دوسراانعام ہمدردیونیورسٹی اورتیسرا ماجو نے حاصل کیا۔گانوں کے مقابلے میں پہلاانعام اردو یونیورسٹی،دوسراانعام آئی سی ایم اے پی اورتیسراانعام پی ایف کیٹ نے حاصل کیا۔ اسی طرح ڈانس کے مقابلے میں پہلا انعام ہمدردیونیورسٹی،دوسراانعام این ای ڈی اورتیسراانعام آئی سی ایم اے پی کے طلبا نے حاصل کیا۔
برائیٹوپینٹ کی جانب سے پینٹنگ کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کوبھی اعزازی سرٹیفیکیٹ دیے گئے ،طلبا نے پینٹنگ کے مقابلے میں مختلف قدرتی مناظرکی خوبصورت پینٹنگز تخلیق کی تھیں۔واضح رہے کہ ایکسپریس میڈیاگروپ کے تحت ا یکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپومیں حبیب یونیورسٹی،گلوبل ایجوکیشن کمپنی(برلٹز)،وفاقی اردو یونیورسٹی، کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر،فاطمہ جناح ڈینٹل کالج ،لبرٹی بک،ہمدردیونیورسٹی،اریناملٹی میڈیا،سندھ مدرسۃالسلام یونیورسٹی،(eureka)انسٹی ٹیوٹ آف انگلش لینگویج،کپ میگ گراتھ،شپ فیلڈ یونیورسٹی، فیروز 1888 ملز لمیٹڈ، آکسفورڈیونیورسٹی پریس، کالج آف اکائونٹنگ اینڈ مینجمنٹ،پینگوزانگلش، انٹلیکٹ کنسلٹنٹ،ویژن کنسلٹنٹ، ایچ ایس کنسلٹنٹ،برائٹ ایجوکیشن کنسلٹنٹ،ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان،آئی سی ایم اے پی،پاک کیٹ،اعلیٰ تعلیمی کمیشن،کومسیٹ ورچوئل کیمپس،یونائیٹڈاسٹیٹ ایجوکیشن فائونڈیشن ان پاکستان،اے ای اوپاکستان،وطین ٹیلی کام،پنجاب گروپس آف کالجز،انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹ آف پاکستان اوریونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے اسٹالزلگائے گئے تھے۔