حافظ نعیم کا پولیس افسران کے جرائم میں ملوث ہونے پر سخت اظہار تشویش

محافظ ہی عوام کے دشمن بن گئے، سپاہی سے لیکر ڈی ایس پی تک سب کرپشن میں ملوث ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی

(فوٹو فائل)

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے جرائم کے واقعات میں پولیس افسران کی ملی بھگت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے محافظ ہی عوام کی جان و مال کے دشمن بن گئے ہیں۔ اسٹریٹ کرائمز کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، شہر میں ڈکیتی کا چوتھا واقعہ ہوا جس میں پولیس کے اہلکار ملوث ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پولیس نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور سپاہی سے لے کر ڈی ایس پی تک سب کرپشن کے نظام میں ملوث ہیں اور اس نظام کی سرپرستی کرنے والے سسٹم میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:

کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار


کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ریٹائرڈ افسر کے گھر پر چھاپہ نما ڈکیتی

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ڈکیتی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

ڈی ایس پی ڈکیتی کیس میں مزید 3 ملزمان گرفتار، نئے انکشافات سامنے آ گئے

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی، شہریوں کو شدید مالی اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ پولیس کی عدم توجہی اور کالی بھیڑوں کی موجودگی کے باعث جرائم پیشہ عناصر بلاخوف و خطر لوٹ مار کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے پولیس کے محکمے میں کراچی سے 80 فیصد بھرتی کی جائے چاہے وہ کوئی بھی زبان بولنے والا ہو۔

 
Load Next Story