وزارت خزانہ نے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کردیے

اب تک مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جاچکے ہیں

اب تک مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جاچکے ہیں

وفاقی وزارت خزانہ نے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مزید فنڈز جاری کردیے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑروپے جاری کردیے گئے ہیں۔


اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے اور اب تک مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جاچکے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری خزانہ کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات، انتخابی فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی

واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن میں ملاقات بھی کی تھی۔
Load Next Story