غلط کاموں سے روکنے پر بیٹے کا ماں پر مسجد میں بہیمانہ تشدد ہاتھ پیر توڑ دیے
پولیس نے بیٹے کو گرفتار کرلیا، شناخت محمد احمد کے نام سے ہوئی
پنجاب کے علاقے دیالپور میں ناحلف بیٹے نے مسجد میں والدہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دونوں بازو اور ٹانگ توڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق دیالپور کے علاقے سبزی منڈی میں محمد احمد نامی بدبخت بیٹے نے مسجد میں اپنی عدالت لگائی اور والدہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خاتون نے ضلعی پولیس آفیسر سے نوٹس لینے کی اپیل کی جس پر ڈی پی او حافظ خضر زمان نے نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت محمد احمد کے نام سے ہوئی جو متاثرہ کا سگا بیٹا ہے اور اُس نے غلط کاموں سے روکنے پر ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔