حق پرست شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا الطاف حسین

حق پرست شہداء نے باطل کے آگے جھکنے کے بجائے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تحریک کو جلا بخشی ہے، الطاف حسین

ایم کیوایم کی تاریخ ساز کامیابیاں حق پرست شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، الطاف حسین فوٹو: فائل فوٹو: فائل

KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی تاریخ ساز کامیابیاں حق پرست شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے جنہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔


سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کی 24ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حق پرست شہداء تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے باطل قوتوں کے سامنے سرجھکانے کے بجائے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تحریک کو جلا بخشی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی تاریخ ساز کامیابیاں حق پرست شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے اور جس نیک مقصد کی خاطر حق پرست شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں ایم کیوایم اس مشن و مقصد کو پایہ تکمیل تک ضرور پہنچائے گی ۔

الطاف حسین نے سانحہ پکا قلعہ حیدآباد کے شہداء کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد سمیت تمام حق پرست شہداء کے درجات بلند فرمائے، شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور شہداء کے لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔
Load Next Story