طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا کی ابھیشیک کے ہمراہ ویڈیو وائرل

ابھیشیک بچن کے ہاتھ سے اُن کی شادی کی انگوٹھی غائب تھی جس کے بعد اس جوڑی کی طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا

فوٹو : بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصے سے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کسی بھی عوامی تقریب میں ساتھ نظر نہیں آئے جبکہ ایک تقریب کے دوران بھارتی میڈیا نے غور کیا کہ ابھیشیک بچن کے ہاتھ سے اُن کی شادی کی انگوٹھی غائب تھی جس کے بعد اس جوڑی کی طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا۔

اب گزشتہ روز ممبئی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم 'دی آرچیز' کا شاندار پریمیئر منعقد ہوا جس میں بالی ووڈ کے نامور اور بڑے ستاروں نے شرکت کی۔

'دی آرچیز' کے پریمیئر میں جہاں شاہ رخ خان کی فیملی، ریکھا، کترینہ کیف، مادھوری ڈکشٹ، رنبیر کپور، نیتو کپور، ہریتک روشن اور اُن کی گرل فرینڈ صبا آزاد ، فرحان اختر، شیبانی ڈانڈیکر، شبانہ اعظمی، جاوید اختر، کرن جوہر، ارجن کپور سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تو وہیں پوری بچن فیملی بھی 'دی آرچیز' کے پریمیئر کی زینت بنی۔

مزید پڑھیں: ابھیشیک کی انگلی سےشادی کی انگوٹھی غائب؛ ایشوریا سےعلیحدگی کی افواہیں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 'دی آرچیز' کے پریمیئر میں شرکت کے لیے ایشوریا رائے سمیت پوری بچن فیملی نے سیاہ رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا جبکہ جیا بچن اپنے اہلخانہ سے مختلف ہاف وائٹ رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔

Load Next Story