جیا بچن میڈیا پر برس پڑیں ویڈیو وائرل

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جیا بچن نے میڈیا پر غصہ کیا ہو

فوٹو : اسکرین گریب

میگا اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم 'دی آرچیز' کے پریمیئر کے موقع پر بالی ووڈ کے سینیئر اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ و اداکارہ جیا بچن میڈیا کے نمائندوں پر برس پڑیں۔

گزشتہ روز ممبئی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم 'دی آرچیز' کا شاندار پریمیئر منعقد ہوا جس میں بالی ووڈ کے نامور اور بڑے ستاروں نے شرکت کی۔

'دی آرچیز' کے پریمیئر میں جہاں شاہ رخ خان کی فیملی، ریکھا، کترینہ کیف، مادھوری ڈکشٹ، رنبیر کپور، نیتو کپور، ہریتک روشن اور اُن کی گرل فرینڈ صبا آزاد ، فرحان اختر، شیبانی ڈانڈیکر، شبانہ اعظمی، جاوید اختر، کرن جوہر، ارجن کپور سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تو وہیں پوری بچن فیملی بھی 'دی آرچیز' کے پریمیئر کی زینت بنی۔

مزید پڑھیں: طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا کی ابھیشیک کے ہمراہ ویڈیو وائرل

فلم 'دی آرچیز' کے پریمیئر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں جیا بچن کو ٹینا امبانی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں میڈیا کے نمائندے تصویر کے لیے جیا بچن کا نام لیکر اُنہیں پکارتے ہیں جس پر اداکارہ پہلے تو ہاتھ کے اشارے سے غصے میں صحافیوں کو روکتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ "چلاوْ مت"۔








View this post on Instagram


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے جیا بچن کے رویے پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جیا بچن نے میڈیا پر غصہ کیا ہو، اس سے پہلے بھی وہ کئی بار مختلف تقریبات کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو ڈانٹ چکی ہیں۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 1973 میں ہوئی تھی، اس جوڑی کے دو بچے شویتا بچن نندا اور ابھیشیک بچن ہیں۔
Load Next Story