’میں تیار ہوں‘ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے سوال پر اجے جڈیجا کا جواب
سابق بھارتی کرکٹر نے ورلڈکپ کے دوران افغان ٹیم کی بطور مینٹور رہنمائی کی تھی
سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دیدیا۔
بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں افغان ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور منسلک رہنے والے سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا کا کہنا ہے کہ 'میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے تیار ہوں'۔
افغانستان کی ٹیم نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان، انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کے علاوہ نیدرلینڈز اور سری لنکا کی ٹیموں کو شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: ٹریوس ہیڈ کا سہواگ سے موازنہ؛ سابق بھارتی کرکٹر نے سوال کو 'بیہودہ' قرار دیدیا
مقامی ٹی وی پر پروگرام کے دوران بھارتی کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ اگر پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلیے پیشکش ہو تو کیا قبول کریں گے، اس پر جڈیجا نے کہا کہ میں تیار ہوں گا، وہ بھی افغانستان جیسی ہی تھی، جہاں آپ اپنے ٹیم ساتھی کے سامنے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ فائنل کیوں ہارے؛ بھارتی کپتان، ہیڈکوچ نے ''پچ'' پر ملبہ ڈال دیا
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا نے بھارت کو 1 لاکھ 30 سے زائد تماشائیوں کے سامنے 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل جیتنے سے محروم کردیا تھا۔