گستاخانہ فلم تحریک انصاف کا جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

اس گھنائونی حرکت کی وجہ سے دنیا کا امن خطرے میں پڑ گیا، مخدوم جاوید ہاشمی۔

اس شرمناک عمل پر پی ٹی آئی شدید غم و غصے کا اظہار کرتی ہے۔ فوٹو : محمد ثاقب / ایکسپریس

تحریک انصاف نے گستاخانہ فلم کیخلاف ملک بھر میں جمعہ21ستمبر کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شرمناک عمل پر پی ٹی آئی شدید غم و غصے کا اظہار کرتی ہے۔

اور عالم اسلام کی طرح پاکستانی قوم کے احتجاج میں شامل ہوکر نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔


منگل کو پریس کلب میں پارٹی کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی و مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی نے سبحان علی ساحل، جمال صدیقی ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ21 ستمبر کو ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے جس میں سے کسی ایک مظاہرے کی قیادت پارٹی سربراہ عمران کان کریں گے۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اس گھنائونی حرکت کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔
Load Next Story