بجلی چوری پکڑے جانے پر وکیل کی پیسکو ٹیم پر فائرنگ عملے کو دھمکیاں

ملزم وکیل ابرار حسین مومن ٹاؤن کا رہائشی اور ٹمپرڈ میٹر کے ذریعے بجلی چوری کر رہا تھا، مقدمہ درج کرلیا گیا

(فوٹو: فائل)

بجلی چوری پکڑے جانے پر وکیل نے پیسکو ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے عملے کو دھمکیاں دیں۔

ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق پیسکو کی جانب سے بجلی چوری پکڑنے پر وکیل ابرار حسین آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے پیسکو ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔


ملزم وکیل ابرار حسین مومن ٹاؤن دلہ ذاک روڈ کا رہائشی ہے اور ٹمپرڈ میٹر کے ذریعے بجلی چوری کر رہا تھا۔ ملزم نے توڑ پھوڑ کی اور پیسکو عملے کے ساتھ گالم گلوچ بھی کی۔ توڑ پھوڑ کے نتیجے میں ایک 2سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق وکیل ابرار حسین نے اسلحہ سے لیس دیگر ساتھیوں کو بھی جائے وقوع پر بلا لیا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو ابرار حسین دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گیا۔ ملزم کے خلاف فائرنگ، بجلی چوری اورکار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story