پنجاب حکومت کا رمضان المبارک میں سستے بازار لگانے کا فیصلہ

سستے رمضان بازاروں میں آٹا،گھی چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ صارفین کوستے داموں دستیاب ہوں گی، چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی

حکومت پنجاب تاجر برادری كے تعاون سے عوام كے لئے سستے بازار لگائے گی، چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی فوٹو: فائل

حكومت پنجاب نے ماہ رمضان المبارک كے دوران صارفین كو کم نرخوں پر اشیائے ضروریہ مہیا كرنے كے لئے رمضان پیكیج تیار كر لیا ہے جس كے تحت مختلف مقامات پر سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے۔


پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیرمین بلال یاسین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تاجر برادری كے تعاون سے عوام كے لئے سستے بازار لگائے گی جہاں سبزیاں، پھل اور دیگر اشیائےصرف بازار سے سستے داموں میں دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے بتایا كہ سستے رمضان بازاروں میں آٹا، گھی، چینی كی سستے داموں دستیابی كے لئے ملز ایسوسی ایشنز سے معاملات طے پاگئے ہیں جس میں انہوں نے یقین دلایا ہے كہ وہ سستے رمضان بازاروں میں آٹا، گھی اور چینی عام بازاروں كی نسبت سستے داموں اور وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔
Load Next Story