آج اسرائیل کو نہ روکا گیا تو کل پاکستان کو بھی نشانہ بنائے گا سراج الحق

مسلم مملک میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سے اسرائیل غزہ میں جنگ بند کردے گا، سراج الحق

مسلم مملک میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سے اسرائیل غزہ میں جنگ بند کردے گا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آج اسرائیل کو نہ روکا گیا تو کل پاکستان کو بھی نشانہ بنائے گا۔

اسلام آباد میں غزہ یکجہتی کیمپ سے سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے اسلام آباد کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے مشن میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھائیوں کو مشکل کی گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہمارے ملین مارچ سے مجاہدین اور عوام کو حوصلہ ملا ہے۔


سراج الحق نے زور دیا کہ اس جنگ میں اسرائیل ہار چکا ہے، ان تمام ممالک کا شکریہ جو غیرمسلم ہیں لیکن اسرائیل کیخلاف ڈٹ گئے ہیں، دنیا بھر کے باضمیر انسان فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن مسلم حکمران خاموش ہیں، مسلمان حکمرانوں کا فرض ہے غزہ کے لیے دفاعی پروگرام کا انعقاد کریں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ فلسطین میں بوڑھے لوگوں اور بچوں کو شہید کیا جارہا ہے، اگر آج ان کو روکا نہ گیا تو کل کو سارے مسلم ممالک اور پاکستان کو بھی نشانہ بنائیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے، ہمارے حکمران کیوں اپنے ملک میں اسرائیلی مصنوعات درآمد کرتے ہیں، اگر مسلم ممالک اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں تو اسرائیل جنگ بند کرنے پر مجبور ہوجائے گا، قائد اعظم نے کہا تھا کہ اسرائیل ناجائز بچہ ہے تو آج جائز بچہ کیسے بن گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ آج بھی تکبر کے ساتھ اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے، اگر امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ دینا بند نہیں کیا تو پونے دو ارب مسلمان تمہارے لیے ہر گلی کوچے کو غزہ بنادیں گے، تمہیں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
Load Next Story