مغوی فلسطینی شہریوں کیساتھ اسرائیلی فوج کا دردناک سلوک ویڈیو وائرل

اسرائیلی فوج کے ترجمان سے جب ان ویڈیوز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد ہتھیار ڈال رہے ہیں

فوٹو : سوشل میڈیا

اسرائیلی اور فلسطینی میڈیا نے ایسی ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں اسرائیلی فوج کی حراست میں موجود متعدد فلسطینی شہریوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر چند ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جارہی ہیں جن میں دِکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے درجنوں فلسطینی شہریوں کو شدید سردی میں کپڑے اتار کر اُن کی آنکھوں پر پٹی اور ہاتھوں کو باندھ کر کھلے مقامات پر بٹھایا ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ناصرف اغوا فلسطینیوں کو کھلے مقامات پر بٹھایا بلکہ اُنہیں کپڑوں کے بغیر ہی ٹرکوں میں اسرائیل بھی منتقل کیا۔

زیرِ حراست فلسطینیوں کا تعلق غزہ کے مختلف علاقوں سے ہےجن میں بزرگ اور نوجوانوں کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں۔
Load Next Story