فلسطین کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اُشنا شاہ بھڑک اُٹھیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک فلسطینی صحافی نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں کھانے کی طرح دِکھنے والے بچوں کے کھلونے ایک شاپر میں پیک ہیں۔
ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کی طرح دکھنے والے کھلونوں میں دودھ کا پیکٹ، چکن نگٹس، برگر، آئس کریم اور فرنچ فرائز پیک ہوئے ہیں۔
فلسطینی صحافی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ "اقوام متحدہ نے ہمارے بچوں کو اصلی کھانا دینے کے بجائے یہ کھانے کی طرح دِکھنے والے کھلونے دیے ہیں"۔
Instead of giving our children food,
اداکارہ نے مزید کہا کہ "کیا یہاں کوئی مقابلہ ہورہا ہے کہ غزہ کے بچوں اور شہریوں کے ساتھ بدترین سلوک کرنے میں کون سی تنظیم سب سے زیادہ نیچے گر سکتی ہے؟"
Can someone verify this? And to add even more insult to injury this is made to look like a McDonald's meal. Is this the UN's idea of a sick joke? Is there a competition as to which organisation can stoop the lowest? https://t.co/ZVJG5NSlxB
واضح رہے کہ غزہ میں لاکھوں افراد بجلی، پانی اور خوراک کے بغیر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے غزہ میں صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطین کی حمایت پر اُشنا شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ "شیڈوبین" ہوگیا
غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔