فلسطین کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اُشنا شاہ بھڑک اُٹھیں

یہ انتہائی گھٹیا اور احمقانہ مذاق واقعی میں اقوامِ متحدہ کی طرف سے کیا گیا ہے؟ اُشنا شاہ کا سوال

اُشنا شاہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے بےگناہ اور معصوم فلسطینیوں کی آواز بنی ہوئی ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے غزہ کے بچوں کو 'کھانے کی طرح دِکھنے والے کھلونے' دینے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی فضول مذاق قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک فلسطینی صحافی نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں کھانے کی طرح دِکھنے والے بچوں کے کھلونے ایک شاپر میں پیک ہیں۔

ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کی طرح دکھنے والے کھلونوں میں دودھ کا پیکٹ، چکن نگٹس، برگر، آئس کریم اور فرنچ فرائز پیک ہوئے ہیں۔

فلسطینی صحافی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ "اقوام متحدہ نے ہمارے بچوں کو اصلی کھانا دینے کے بجائے یہ کھانے کی طرح دِکھنے والے کھلونے دیے ہیں"۔
Load Next Story