ہرات میں بھارتی قونصل خانے پر حملے میں پاکستان ملوث ہے افغان صدرکی ہرزہ سرائی

ہرات میں بھارتی قونصل خانے پر حملے میں ملوث افراد کا تعلق پاکستانی تنظیم’’ لشکر طیبہ‘‘ سے تھا، حامد کرزئی

بھارتی قونصل خانے پر حملے کے ثبوت مغربی خفیہ ایجنسی کی جانب سے فراہم کئے گئے،افغان صدر فوٹو:ُفائل

افغان صدر حامد کرزئی بھارت پہنچ کر بھی باز نہ آئے اور پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے افغان شہر ہرات میں بھارتی قونصل خانے پر حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھرا دیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ افغان شہر ہرات میں بھارتی قونصل خانے پر حملے میں ملوث افراد کا تعلق پاکستانی تنظیم لشکر طیبہ سے تھا جبکہ اس حوالے سے مغربی خفیہ ایجنسی کی جانب سے ثبوت فراہم کئے گئے ہیں۔


بھارتی قونصل خانے پر حملے کی بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی نے شدیدالفاظ میں مذمت کی تھی جب کہ دوسری جانب پاکستان کے دفترخارجہ نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ حملے کے دوران بھارتی سفارتی عملہ محفوظ رہا۔

واضح رہے کہ 23 مئی کو ہرات میں نامعلوم افراد نے بھارتی قونصل خانے پر حملہ کردیا تھا جب کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے عویٰ کیا تھا کہ حملہ کرنے والے تینوں مسلح افراد مقابلے کے دوران مارے گئے۔

 
Load Next Story